the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے

6,600 کلومیٹر طویل ’مریا‘ نامی کیبل امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاست ورجینیا کو سپین کے ساحلی شہر بلباؤ سے منسلک کرے گی۔

مائیکروسافٹ کارپوریشن اور فیس بک انکارپوریٹڈ نے تیز رفتار آن لائن اور کلاؤڈ سروسز کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے بحر اوقیانوس کی تہہ میں ایک کیبل بچھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مائیکروسافٹ اور فیس بک نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 6,600 کلومیٹر طویل ’مریا‘ نامی کیبل امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاست ورجینیا کو سپین کے ساحلی شہر بلباؤ سے منسلک کرے گی۔ سپین سے یہ کیبل افریقہ، ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے دیگر حصوں میں موجود انٹرنیٹ تنصیبات کو



آپس میں منسلک کرے گی۔

ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کیبل کی تعمیر اگست میں شروع ہو گی اور اکتوبر 2017 تک ختم ہو جائے گی۔ یہ کیبل ایک سیکنڈ میں 160 ٹیرابِٹ ڈیٹا لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے جو امریکہ کے ہوم انٹرنیٹ کنکشن سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ گنا زیادہ استعداد ہے۔

دو سال قبل گوگل نے بھی پانچ ایشیائی کمپنیوں کے ساتھ امریکہ اور جاپان کو منسلک کرنے کے لیے بحرالکاہل کی تہہ میں کیبل بچھانے کے ایسے ہی ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

بڑی مقدار میں ڈیٹا محفوظ کرنے والے زیر سمندر ڈیٹا مراکز کو ایک امکان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جنہیں ٹھنڈا رکھنے کے لیے توانائی کے سمندری ذرائع استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.